مانسہرہ ۔ 26فروری 2019کو رات کے اندھرے میں بھارتی فضائیہ کی بذلانہ ناکام کوشش کو پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں مکں منہ توڑ جواب دیکر نہ صرف بھارتی جنگی جہاز مار گرایا بلکہ بھارتی پائلٹ کو بھی زندہ گرفتار کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔
چار سال قبل 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کی رات کے اندھیرے میں چوری چھپے ایک بذلانہ کوشش نے بھارت کو پوری دنیا میں سبکی کا نشانہ بنادیا جب بھارتی جنگی طیارے نے بالاکوٹ جابہ کے پہاڑوں میں پے لوڈ گرا کر ایک کوے اور چند درختوں کو شہید کردیا اور بھارتی میڈیا نے ہوری دنیا میں اپنے روایتی جھوٹ سے بڑے نقصان کے دعوے کر ڈالے۔
مگر جب حقیقت سامنے آئی تو پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہسائی ہوئی ایک دن کے وقفے کے بعد جوابی کاروائی میں پاک فضائیہ نے اعلان کرکے دن کی روشنی میں نہ صرف بھارتی جنگی طیارے کو عبرت کا نشان بنایا بلکہ پائلٹ ابی نندن کو بھی زندہ گرفتار کرلیا ۔
پاک فوج نے گرفتار پائلٹ کو مقامی افراد کے غیض و غضب سے چھڑا کر نہ صرف اسکی مرہم ہٹی کی بلکہ اسے بڑیا چائے پلاکر اپنے ملک رخصت کرکے دنیا کی پروفیشنل آرمی ہونے کا اپنا اعزاز اور مرتبہ مزید بلند کردیا بھارتی پائلٹ ابی نندن نے بھی نہ صرف اپنے ہی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ پاک افواج کی تعریف کرتے رہ نہ سکے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے جرات اور بہادری کی مثال قائم کرنے پر پاکستانی عوام کے سر پوری دنیا میں فخر سے بلند ہوئے ۔