ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ شیروان پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش افتخار احمد ولد ارشاد سکنہ چمہٹی کو 3244 گرام چرس اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان اور ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ملک اعجاز احمد فاسٹ ٹریک پروموشن کے ذریعے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران سردار واجد حسین ، سردار طاہر سلیم، مہتاب نذیر کو بیجز لگائے ۔