18

بکری چور بکریاں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا ، جم کر دھلائی کی

مانسہرہ ۔ قلندرآباد اور اس کے گردونواح میں بکری چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ بالآخر شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔
مشتعل لوگوں نے ملزمان کو بکریاں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا ، جم کر دھلائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

یہ واقعہ قلندرآباد کے نواحی علاقے تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدود کڑلال بحالی کا ہے جہاں سے چار ملزمان عصر کے وقت بکریاں چوری کرنے کی کوشش میں اپنے تھوڑے لال کروا بیٹھے اور مٹن کے بجائے لاتیں کھانا پڑیں ۔ تاہم دو چور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قلندرآباد اور اس کے گردونواح میں دن دیہاڑے بکری چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس کے نتیجے میں شہریوں میں شدید غم و غصہ اور عدم تحفظ پیدا ہوا ہو رہا تھا ۔البتہ ایک گروہ کی گرفتاری سے ممکنہ طور پر قدرے توقف کا امکان ہے تاہم ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلیے دونوں اضلاع کی پولیس کو مشترکہ اور موثر لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ غریب لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں