26

خلاف ورزی پر 5 دکانوں کو سیل اور نوٹسز جاری

اایبٹ آباد ۔ یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال حویلیاں عثمان بازار میں پرائس چیکنگ اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہیں۔

پرائس چیکنگ کے حوالے سے مارکیٹ معائنے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے عثمان بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا ،ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا اور خلاف ورزی پر 5 دکانوں کو سیل اور نوٹسز جاری کیے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے اپنی شکایات ضلعی کنٹرول روم، کنزیومر پروٹیکشن انڈسٹریز آفس یا فوڈ آفس پر درج کروائیں تا کہ آپکی شکایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں