مانسہرہ ۔ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابرآفریدی نے مانسہرہ پولیس کی کمان سنبھالنے کے بعد ضلع میں منشیات فروشوں،غیر قانونی اسلحہ اور مفرور ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے لیئے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کی۔
ڈی پی او مانسہرہ نے ضلع مانسہرہ کو منشیات سے پاک کرنے کے لیئے ڈرگ فری مانسہرہ مہم شروع کرنے کے لیئے پولیس افسران کو خصوصی ٹاسک سونپا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے صرف ایک ہفتے کے دوران 32منشیات ڈیلروں کو گرفتار کرکے 51کلو 240گرام چرس،110بوتل شراب،1کلو 78گرام آئس برآمد کرکے منشیات فروشوں کو جیل بھیجوایا۔
اسی طرح غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف ایک ہفتے کے دوران کریک ڈاون کے دوران اسلحہ آرڈیننس کے تحت 46مقدمات درج کرکے 79پستول،12رائفلیں،20بندوقیں اور 866کارتوس برآمد کیئے۔
علاوہ ازیں قتل،اقدام قتل اور دیگرسنگین مقدمات میں ملوث 22مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ مفرور ملزمان کو پناہ اور سہولیات فراہم کرنے پر 9افراد کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے۔
ایک ہفتے کے دوران مانسہرہ پولیس نے 17سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے32پستول،14بندوقیں اور 13رائفلیں اور 542کارتوس برآمد کرنے کے علاوہ 322گھروں کو چیک کیا اور کرایہ کے مکان کی رجسٹریشن نہ کروانے پر 18مقدمات درج کیئے۔جبکہ 160مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا۔