مانسہرہ . مانسہرہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے باہر خواتین کا رش عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے میڈیا سروے کے مطابق مانسہرہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے باہر رش عوام کو غلط گایڈ قرار دیا گیا ہے.
ڈیپٹی ڈائریکٹر زر نبی خان نے بتایا کہ ہم نے ضلع مانسہرہ کی ہر تحصیل کے اندر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر کھول رکھے ہیں تحصیل بفہ تحصیل بالاکوٹ تحصیل اوگی تحصیل دربند میں سروے کا کام جاری ہے زیادہ رش عوام کا غلط گایڈ کی وجہ سے ہے کہ سروے چند دنوں کے اندر اندر کیا جائے گا جو کہ غلط ہے سروے 3 سال تک جاری رہے گا عوام اپنے اپنے علاقوں کے اندر سروے کا کام مکمل کروائیں.
یہ آفس صرف تحصیل مانسہرہ کی عوام کے لئے ہے اور سروے کے لیے اپنے مکمل کوائف لیکر آئیں تاکہ آپ لوگوں کو کسی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ان کا کہنا ہے کہ اس رش کی وجہ سے ہمیں پہلے بھی دو جگہ سے جواب ہوا ہے اور اس رش کی وجہ سے اس دفتر سے بھی ہمیں نوٹس مل گیا ہے کہ آپ اپنے لیے کوئی اور جگہ دیکھیں.
ان کا کہنا ہے کہ ہم سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ روزانہ کی بنیاد پر 150 کے قریب لوگوں کا سروے مکمل کرتے ہیں اور لوگوں ہزاروں کی تعداد میں آجاتے ہیں جو کہ غلط ہے۔