24

مانسہرہ میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

مانسہرہ۔ مانسہرہ میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کی گرفتاریاں دینے کے لئے زبردست جوش وخروش۔

جیل بھرو تحریک کے حوالے سےتحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے صدر حاجی صالح محمد خان کی رہائش گاہ پر گرینڈ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں سابق ممبران صوبائی و قومی اسمبلی پارٹی کی مرکزی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد سمیت خواتین نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں مقررین نے گرفتاریاں دینے کے حوالے سے زبردست جوش و جذبے کا اظہار کیا جبکہ جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک کو محبتوں کا پیغام قرار دیا ۔

جیل بھرو تحریک کے اجلاس کے اختتام پرسینیٹر اعجاز چوہدری نے تمام شرکاء سے حلف بھی لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں