27

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں

ہریپور . ہری پور پولیس کا گزشتہ 03 یوم کے دوران منشیات فروشوں ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں ،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے احکامات روشنی میں ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ او کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے 21 کلو 703 گرام چرس ،3 کلو 666 گرام ہیروئن ،25 گرام آئس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات ایکت کے تحت مقدمات کا اندراج کیا ۔

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 06 ملزمان اشتہاری گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سنیپ چیکنگ گشت و ناکہ بندیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ 01 رائفل ،02 بندوقیں ،06 پستول اور مختلف بور کے 113 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا ۔

نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت 09 ،سکیورٹی ایکٹ کے تحت 03 ،فائرنگ ایکٹ کے تحت 04،لاؤڈسپیکر ایکٹ کے تحت 03 تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے 02 ڈرائیوران کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں