مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلع میں امن و آمان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئیے پولیس کا لیڈیز پولیس کےہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن .
تھانہ بالاکوٹ پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران 2 پستول ، 1 عدد 7MM ماؤزر ، 5 بندوقیں بلالائسنس اور 30 کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئیے۔
ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ، تھانہ صدر پولیس نے صدر تھانے کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوۓ 1 پستول 9MM، 1 رپیٹر ، 1 رائفل ، 3 پستول 30 بور اور 37 کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئیے۔
اسی طرح ریڑھ کے رہائشی شہباز ولد نواز سے 3 کلو 305 گرام چرس برآمد کی گئ۔