بٹگرام ۔ پولیس کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے پولیس ویلفئیر کی جانب سے دیئے گئے چیکس پولیس اہلکاروں میں تقسیم کیے۔
جس میں پولیس افسران بشمول دیگر اہلکاروں کی جانب سے جمع کردہ درخواستوں پر تفصیل سے غور و خوض اور تمام درخواستوں کی مکمل چھان بین کے بعد پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے اور انکے بچوں کو سکالرشپ کی مد میں چیکس تقسیم کیے گئے۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے کہا کہ شفاف طریقے سے ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اہلکاروں کو کراس چیک کے ذریعے منظور شدہ رقوم کی تقسیم کی گئی۔ پولیس اہلکاروں کی مشکلات اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر نیک نیتی سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ فورس کے جوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔