32

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن اینڈ ویجیلنس کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ

بٹگرام۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمٰن کی زیر صدارت یکم مارچ 2023 سے شروع ہونے والی مردم شماری کے لئے سیکورٹی پلان، آرمی اور پولیس کی تعیناتی کےحوالے سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن اینڈ ویجیلنس کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیہ شمروز، اسسٹنٹ کمشنر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بٹگرام، ڈی او ریسکیو 1122، ٹی ایم اوز، نمائندہ محکمہ تعلیم، نمائندہ نادرہ اور نمائندہ محکمہ شماریات نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کو ہدایت کی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علاقہ معززین ، علماءکرام، نمبرداران اور منتخب نمائندوں کے ساتھ ملکر کام کریں اور لوگوں کو بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے قائل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں