ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت دہمتوڑمیں کھلی کچہری کا انعقاد. مستقبل میں بھی دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔
شہر کے علاؤہ دیہی علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے دہمتوڑ میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان دہمتوڑنے شرکت کی اور اپنے مسائل کی نشاندہی کی۔
کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کےحوالے سے موقع پر سوالات کے جوابات دیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو موقع پر حل کے حوالے سےہدایات جاری کیں۔ اس کے علاؤہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شکایات کو نوٹ کیا گیا جن کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات سے رپورٹس طلب کی جائیں گی۔ اہلیان علاقہ نے دہمتوڑمیں کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زور دیا۔
کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان،سیکریٹری آرٹی اے عمر خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو روڈز عبداسلام،نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ،ڈپٹی ڈائرکٹر ایگریکلچر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل محمدتنویر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل دلشاد بیگم،اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ حامد خان،ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرلائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اکبر علی خان،ڈی ایف سی شاد محمد خان ،نمائند ہ پی ایچ ای ڈی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے اختتام پر فوڈ آفس کی جانب سے شہریوں میں سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی بھی کی گئی۔
حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پرحل کیاجائے۔