29

اسلحہ کی نوک پر شہری سے پیسے اور موبائل چھیننے والے تین ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

ایس ایچ او نواں شہر کی کاروائی، اسلحہ کی نوک پر شہری سے پیسے اور موبائل چھیننے والے تین ملزمان گرفتار رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار،،

مورخہ 19 فروری کو ملزمان جلال ولد افسر سکنہ داسو ، عمر ولد عارف اور شہریار ولد الیاس ساکنان مندروچھ ، عبدالجبار نامی شخص سے میرا مندروچھ چئیر لفٹ کے قریب اسلحہ کی نوک پر اٹھائیس ہزار روپے اور دیگر قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ،

جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ نواں شہر میں زیر دفعہ 392/441/34 مقدمہ درج رجسٹرڈ ہو کر ملزمان کو گرفتار کر کے پستول تیس بور اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں