اپر کوہستان۔ ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ مسحود صاحب کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سئیو وحید احمد مغل کے ہمراہ ڈی ایف سی شکیل نے کمیلا بازار کا وزٹ کیا۔
ایشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا- اور مختلف ہوٹلز میں صفائی کا جائزہ لیا۔ گران فروشی اور عدم صفائی پر مختلف دوکانداروں کو جرمانے بھی کیا۔اور سختی سے ہدایات جاری کی کہ حکومت کے مقررہ کردہ ریٹ پر ایشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے۔ گران فروشی میں ملوث دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓگی۔