ایبٹ آباد ۔ ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر لیمیٹڈ کی جانب سے کمبل کی عطیات۔
فاطمہ فرٹیلائزر لیمیٹڈ کی جانب سےلیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد افصل، مینیجرایڈمن اینڈ سیکورٹی فاطمہ فرٹیلائزرز نے 150کمبل ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا اور دیگر عہدے داران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔
