مانسہرہ ۔ بالاکوٹ ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ سعید الرحمان نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پریس کلب بالاکوٹ کے اراکین سے تعارفی ملاقات کی اس موقع پران کا کہنا تھا کے پریس اور پولیس کا ایک ہی کام ہے وہ ہے عوامی خدمت۔
اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد دینا اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کے ظالم جابر اور منشیات فروش و سماج دشمن عناصر سے کسی قسم کی کوی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ان کا مقصد عوامی خدمت اور غریب کی مدد ہے ان کا کہنا تھا کے تحصیل بالاکوٹ ایک پرامن علاقہ ہے۔یہاں کے شہری دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ مہمان نواز اور ہمدرد ہیں تھانوں میں بہتر اخلاقی عملہ اور ایف آئی آر کا بروقت اندراج ہر ممکن بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔
جبکے مقامی عوام کی مدد سے مسائل اور کراہیم پر موثر کنٹرول کیا جا سکتا ہے یہ سیاحتی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بجلی کے بڑے پراجیکٹ کا مرکز ہے جہاں امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہو گی منتخب نمایندے علما صحافی اور تاجر برادری و معززین علاقہ ان سے ہر وقت رابط کر کے کسی بھی مسئلہ بارے آگاہ کر سکتے ہیں۔
ان کا مقصد عوامی خدمت اور پولیس پر عوامی اعتماد کی بحالی ہے تا کے ایک اچھا معاشرہ قائم ہو کراہم کی شرح کم اور خدمت خلق کا جذبہ زیادہ نظر آنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔