19

خانہ شماری و مردم شماری کے لیے سکیورٹی انتظامات

کولئ پالس ۔ آج ڈی پی او آفس پالس میں مردم شماری و خانہ شماری کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او کولئ پالس کوہستان ضیاء حسن کی سربراہی میں منعقد میٹنگ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن وحید خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود خان اور ڈی ایس پی سرکل بٹیڑہ اقبال خان سیمت جملہ ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے شرکت کی۔

میٹینگ میں خانہ شماری و مردم شماری کے لیے سکیورٹی انتظامات زیر بحث آئے ضلعی پولیس افسر نے پلان A کے مطابق نفری کو تقسیم کرنے اور سرکل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کی ہدایت دی اور شام کو نفری کی واپسی تک علاقہ میں اپنی موجودگی کو یقنی بنایا جائے۔

ڈی پی او ضیاء حسن نے بتلایا کہ تین جگہوں پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں تھانہ پالس ، تھانہ بٹیڑہ اور ڈی سی آفس میں ہر دو گھنٹوں بعد ایس ایچ اوز کنٹرول روم کو صورتحال سے آگاہ کریں گے اور ہر روز شام 5 بجے تک ڈیلی سیچویشن رپورٹ دفتر ہذا ارسال کریں گے۔

جبکہ کسی بھی نا خوش گوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس QRF سکواڈ اور پاکستان آرمی کے دستے سٹینڈ بائی پر رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں