22

دوبیر خوڑ ہائیڈل پاور پراجیکٹ پٹن

لوئر کوہستان ۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے حوالے سے ڈی پی او لوئر کوہستان کا دوبیر خوڑ ہائیڈل پاور پراجیکٹ پٹن کا دورہ
ضلعی پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد اشتیاق خان ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مطلوب خان ، ایس ڈی پی او سرکل پٹن محمد سجاد تنولی اور ایس ایچ او تھانہ پٹن محمد شفیق کے دوبیر خوڑ ہائیڈل پاور پراجیکٹ پٹن کا دورہ کیا۔

موجود عملہ اور سیکورٹی پر مامور اہلکاران سے ملاقات کی۔ جن کو سیکورٹی کے متعلق ہدایات جاری کیے CCTV کیمرے ، چاردیور اور تمام سیکورٹی گارڈز/پوائنٹ کو چیک کیا۔ انچارج سیکورٹی کو ہدایت ہوئی کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگی۔ تمام سیکورٹی گارڈز اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے اور ایمانداری سے سر انجام دے ۔

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ڈیوٹی میں غفلت کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہوگے۔سیکورٹی کے حوالے سے اگر کوئی بھی مسلہ ہوتوفوری طور پر پولیس کنٹرول روم یامقامی پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔

ایس ڈی پی او سرکل اور ایس ایچ او تھانہ پٹن کو وقتاً فوقتاً. سیکورٹی چیک کرنے کی ہدایات دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں