ہریپور ۔ ضلع میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے ہری پور پریس کلب کے ممبران سے اپنے آفس میں ملاقات کی۔پریس کلب کے ممبران نے ہری پور میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعیناتی پر مبارک باد دی اور ضلع بھر میں حال ہی میں رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی پیش کیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے ہری پور پریس کلب کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کی مثبت نشاہدہی سے جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ضلع میں امن و امان کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ہیں ۔عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ۔اسلحہ کی نمائش کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
قبضہ مافیا ،منشیات فروشوں، فحاشی اور جواء کے اڈوں کے خلاف بالاتفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔ ضلع بھر میں ٹریفک روانی کو مذید بہتر بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز ساتھ مل کر جامع پلان تشکیل دیا جائے گا ۔۔ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ون ویلنگ ،ایپلائیڈفار ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس ،پولیس فلیشر لائٹس کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں ۔