27

محکمہ صحت کی کارکردگی

ہریپور . ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت محکمہ صحت کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی .

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس و پلاننگ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ہری پور، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ صحت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے مانیٹرنگ آفیسر کی نشاندھی پر متعلقہ افسران کو کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں