لوئر کوہستان ۔ لوئر کوہستان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کا سلسلہ مسلسل جاری۔
تھانہ پٹن پولیس کی نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم (NET) کے ہمراہ کاروائی منشیات فروش گرفتار قبضہ سے منشیات برآمد۔
ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ کپٹن (ر) طاہرایوب خان کے احکامات، ڈسٹرکٹ پولیس افیسرلوئرکوہستان محمداشتیاق کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پٹن محمد شفیق معہ نفری پولیس نے نارکوٹکس ایراڈیکشن NET ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مسمی شاہ عمر ولد یاسین سکنہ پٹن کے قبضے سے (2کلو 510گرام چرس) برآمد کرکے ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا جاکر ملزم کو بند حوالات تھانہ کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
لوئر کوہستان پولیس منشیات فروشوں اور ان کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے ۔