ایبٹ آباد ۔ مہنگائی مارچ و جیل بھرو تحریک | سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا پارٹی کارکنان کے لیے خصوصی پیغام.
5 مارچ بروزِ اتوار دن 2 بجے تحریک انصاف ایبٹ آباد مہنگائی کے خلاف تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کے سامنے ایک عظیم الشان ریلی نکالے گی۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی ایبٹ آباد کی رہنماء جن میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی ، امیدوار این 16 علی اصغر خان ، سابق ایم این اے علی خان جدون ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی قلندر لودھی ، نزیر عباسی ، تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی ، تحصیل میئر حویلیاں عاطف منصف خان، تحصیل میئر لوئر تناول جنید تنولی کریں گے۔ منہگائی کے خلاف ریلی کے بعد پی ٹی آئی ایبٹ آباد کی قیادت جیل بھرو تحریک میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے۔
منہگائی کے خلاف ریلی اور گرفتاریاں دینے کے حوالے سے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 5 مارچ کو ہم سب اس ظالمانہ نظام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں لحاظہ تمام پارٹی ورکرز پر امن انداز میں اس احتجاج میں شرکت کریں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد کی روایات کے پیشِ نظر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی خواتین کارکنوں کو گرفتاری کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔ سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ عمران خان کے نظریے اور ملک کی بقاء کے لیے ہم کسی بھی کسی کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔