26

ٹائر چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار ، چوری شدہ سامان برآمد

ایبٹ آباد۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔

حویلیاں پولیس کی کاروائی گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار ، چوری شدہ سامان برآمد ۔

سعد ولد جمیل سکنہ ڈھیری کیہال ، آصف ولد صدیق سکنہ شیخ البانڈی اور فیضان ولد زعفران سکنہ باغ بانڈی کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 380 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔

جبکہ ملزمان کے قبضے سے تھانہ حویلیاں کی حدود ٹنکی روڈ سے فرمان علی شاہ کی گاڑی کے چوری شدہ ٹائرز اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی سوزوکی بھی برآمد کر لی گئی ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں