ہریپور ۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے اعلی تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق محرر تعینات کیے جائیں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے تھانوں میں تعینات عرصہ دراز سے محرر سٹاف کی سکورونٹی سے متعلق احکامات جاری کردیے۔تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کے لیے تھانہ جات میں اعلٰی تعلیم یافتہ محرر سٹاف تعینات کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہ کار کے تحت ٹیسٹ و انٹرویو لیا جائے گا۔محرر کے خواہشمند اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ہیڈکنسٹیبل اپنی تحریری درخواستیں ڈی پی او آفس جمع کروائیں گے ۔
تحریری امتحان و انٹرویو کے نتائج کی بنائ پر اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو محرر تعینات کیا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے کہا کہ تھانہ میں محرر بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں انکا اچھا اخلاق اور لوگوں کو بروقت قانونی مدد فراہم کرنے سے ہی لوگوں میں پولیس کا امیج بہتر ہوتا ہے اور عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ ہوتا ہے ۔
تھانہ سسٹم میں مزید بہتری اور تبدیلی کیلئے یہ ٹیسٹ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ٹیسٹ و انٹرویو میں کامیاب پولیس اہلکاروں کو محرر تعینات کیا جائے گا۔قابل اور خوش اخلاق محرران کی تعیناتی مستقبل میں تھانہ میں ایک مثبت عوام دوست تبدیلی لائے گی۔عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار پولیس اہلکاروں کو موقع ملنے کے ساتھ ساتھ عوام کو فوری انصاف میسر ہو سکے گا ۔