ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
ایس ایچ او لورہ کی کاروائی ، تین ملزمان توصیف ولد خان محمد ، نبیل ولد صدیق اور عاطف ولد خورشید گرفتار ،
ملزمان کے قبضے سے مختلف گھروں سے چوری کیے جانے والا اسلحہ 01 عدد رائفل 7 ایم ایم، 01 عدد بندوق 12بور ،01 عدد پستول 30 بور اور گھریلو استعمال کے گیس کے تین عدد سلینڈر برآمد کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 380/457/34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ،،،،