مانسہرہ ۔ تھانہ اوگی 4 مقدمات میں نامزد مفرور ملزم فیصل ولد حیدر ذمان سکنہ نمشیرہ اوگی کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم منشیات کے مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔
دوسری جانب تھانہ بٹل اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا رہائشی گاڑی میں لکڑی سمگل کرتے ہوۓ گرفتار ، 14 نگ بیاڑ برآمد کرکےقانونی کاروائ کےلئیے محکمہ جنگلات کے حوالےکردئیے گئے۔
اسی طرح ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ کے ہمراہ تھانہ گڑھی حبیب اللہ کا دورہ کیا۔
علاقے میں امن و آمان کی صورتحال کو قائم رکھنے کےلئیے کمیونٹی پولسنگ کو فروغ دینے کے لئیے ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ کو ہدایات جاری۔
تھانےآنے والے سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کرنے اور مظلوموں کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لئیے محرر سٹاف کو ہدایات جاری کی۔