مانسہرہ ۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے فروری کے مہینے میں107 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو ٹوٹل 19740 کالز موصول ہوئیں۔
جن میں 1552 معلوماتی کالز اور 18081 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔
ریسکیو1122 مانسہرہ نے گزشتہ ماہ میں:
77 میڈیکل/فال ایمرجنسیز
20 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ
07 آگ لگنے کے واقعات
03دوسرے ایمرجنسیز
پر رسپانس کیا۔ان حادثات میں ریسکیو 1122 نے رسپانس ٹاٸم برقرار رکھتے ہوۓ بعض کو موقع پر اور بعض متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت 189 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 66 ضلع کے اندر اور 123 مریضوں کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
عوام سے درخواست ہے کہ حادثے کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لاٸن 1122 پر کال کریں کیونکہ بروقت کال ہی فوری اور موثر مدد کی ضامن ہے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عوام کو بہترین سروس کی فراہمی ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے۔