26

ضلع مانسہرہ میں ساتویں ڈیجیٹل ہاؤسنگ مردم شماری کا باضابطہ آغاز

مانسہرہ ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ضلع مانسہرہ میں ساتویں ڈیجیٹل ہاؤسنگ مردم شماری کا باضابطہ آغاز کر دیا۔پہلی ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل تک دو مراحل میں جاری رہے گی۔

پہلے مرحلے میں خانہ شماری اور عمارتوں کو نمبرز لگائے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں مردم شماری کی جائے گی۔مردم شماری میں ٹیمیں گھر گھر جاکر خاندان و افراد کا اندراج کریں گی۔ عوام مردم شماری کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ نے پریس کلب مانسہرہ کا دورہ کیا اور پریس کلب کے ممبران سے ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ضلع مانسہرہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں