ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آباد گلی بنیاں آتشزدگی میں ماں بیٹی اور دو بیٹے کو جلا کر مارنا بڑا ظلم ہے۔ اہلیان علاقہ کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا،کیس کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کی جائے، کیس سے متعلق غیر تصدیق شدہ اطلاعات کی سوشل میڈیا پر تشہیر کیس کو خراب کر سکتی ہے اس سے گریز کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک صفدر اعوان اور تحصیل پریذائڈنگ ایبٹ آباد چن زیب مغل نے ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد انکے ہمراہ موجود تھی اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ گلی بنیاں آتشزدگی کیس بربریت کی بدترین مثال ہے ۔
آتشزدگی کے بہت واقعات ہم نے دیکھے ہیں مگر ایسا واقعہ نہیں دیکھا کہ جس میں پتھر بھی راکھ بن گئے،پتہ نہیں اس واقعہ کی حساسیت اور بربریت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کی جائے انکا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں چوری کی وارداتیں زور پکڑ چکی ہیں لہذا پولیس گشت بڑھائی جائے۔
یاد رہے کہ تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں 9فروری کو آتشزدگی کا انتہائ افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں ماں بیٹی اور دو بیٹے جل کر جاں بحق ہوگئے تاہم اب اس واقعہ کا ڈارپ سین کچھ اسطرح ہوا کہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ ممکنہ قتل کی واردات تھی اس واقعہ میں ابتدائ طور پر پولیس کا کردار انتہائ مایوس کن رہا ۔
تاہم سی ٹی ڈی کی انٹری سے اس کے حقائق سامنے آرہے ہیں پولیس کی جانب سے واقعہ کے حوالے سے افسران کے کریڈٹ کی جنگ کی وجہ سے درست معلومات یا مناسب طریقے سے ترتیب نا دینے کیوجہ سے افواہوں کا بازار گرم ہے۔