بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمٰن کی زیر صدارت یکم مارچ 2023 سے شروع ہونے والی مردم شماری کے لئے سیکورٹی پلان، آرمی اور پولیس کی تعیناتی کےحوالے سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن اینڈ ویجیلنس کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیہ شمروز، اسسٹنٹ کمشنر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بٹگرام، کنٹرول روم انچارج ریسکیو 1122 بٹگرام محمد وقار ، ٹی ایم اوز، نمائندہ محکمہ تعلیم، نمائندہ نادرہ اور نمائندہ محکمہ شماریات نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وحید خان اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر ریسکیو1122 کنٹرول روم اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کنٹرول مردم شماری کے دوران کوارڈینیشن میں رہے گی.
ریسکیو 1122 بٹگرام کی ٹیمیں مردم شماری کے دوران مختلف مقامات پر سروسز فراہم کرے گی .ریسکیو 1122 بٹگرام کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122بٹگرام وحید خان کی نگرانی میں 24/7کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں
عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر مفت کال کرکے ریسکیو1122 کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں .