26

موٹے خواتین و حضرات کیلئے خوشخبری

ایبٹ آباد ۔ موٹے خواتین و حضرات کیلئے خوشخبری: ڈاکٹر بحیرہ روم کی کوششوں سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پہلا کامیاب آپریشن۔
اگر زیادہ کھانے یا کسی اور وجہ سے آپ کا وزن بڑھ گیا ہے تو پریشان مت ہوں۔سرجن ڈاکٹر بحیرہ روم کی کوششوں سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موٹاپے سے نجات کا پہلا آپریشن کیا گیا۔

اس موقع پر ملک کی بڑی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں ڈاکٹر ثناء شرافت علی جنرل سکوپک /ویسکولر سرجن، ڈاکٹر تنسخیراصغر کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباداور دیگرنے بھی شرکت کی۔آپریشن کے ذریعے جسم سے فالتو چربی کے خاتمے کیلئے بڑے شہروں میں انتہائی مہنگے آپریشن کئے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر غزالہ اور دیگر سینئر بھی اس موقع پوجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں