ایبٹ آباد (کے ایس بی نیوز) ڈسٹرکٹ آفیسر فشریر ایبٹ آباد سماویہ نیلو فر نے مچھلیوں کی افزائش کو نقصان پہنچانے پر مقامی آبادی بڑا ہوتر اور پھلکوٹ کے عوام کو مراسلہ جا ری کیا ہے۔ندی دوڑ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے پانی آلودہ ہونے اور مچھلیوں کی افزائش کو نقصان پہنچانے کے جرم میں کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔
ضلعی آفیسر کی جانب سے جا ری نوٹس کے مطابق خیبر پختونخوا فشریز ایکواکلچر ایکٹ 2022 کی سیکشن 12سی کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو سکتی ہے۔جاری مراسلہ میں تنبیہ کی گئی ہے اگر کوئی بھی شخص اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ندی دوڑ میں کچرا پھینکنے سے مچھلیوں کی فزائش کو نقصان پہنچ رہا ہے سرکاری پانی میں آلودگی پھیلانے والی اشیاء پھینکنے سے گریز کیا جائے۔