21

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کا تحصیل حویلیاں کا دورہ

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کا تحصیل حویلیاں کا دورہ کیا۔تحصیل حویلیاں کے لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے صحت، ریونیو، میونسپل سروسز، ریسکیو1122، محکمہ خوراک کے دفاتر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سروسز کی فراہمی کا جائزہ اورریکارڈ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے زیر تعمیر سروس ڈیلیوری سینٹر حویلیاں، ریسکیو سروسز1122 کی بلڈنگ کا معائنہ اور انہیں جلد از جلد آپریشنل بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ صحت کے حوالے سے انہوں نے ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں کا دورہ کیا، ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹی ایم اے آفس حویلیاں دورے کے دوران سہولیات کی فراہمی کا جائزہ اور سٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے آٹے کی فراہمی، گندم کی ترسیل، سٹاک کا جائزہ اور محکمہ فوڈ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں