21

اقوام سواتی قبائل کا اتحاد

مانسہرہ . اقوام سواتی قبائل کے اتحاد کے لئے فلاحی و رفاعی اور غیر سیاسی تنظیم بنانے کے لئے رابطہ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا. ضلع بھر کے تمام علاقوں سے اقوام سواتی قبائل کی محرومیوں کے ازالے اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا اعلان.

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار نومنتخب آرگنائزر اقوام سواتی قبائل رابطہ کمیٹی اعظم خان سواتی آف لبڑ کوٹ نے ہیومن رائٹس بالاکوٹ کے صدر مظہر علی خان گڑھی حبیب اللہ طفیل خان بٹل بنارس خان، مبارک حسین لبڑکوٹ، محمد مبارک سواتی اوگی و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ایک ماہ میں ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے علاقون مانسہرہ سٹی بالاکوٹ گڑھی حبیب اللہ اوگی دربند بٹل، ملکاں،چھتر بٹگرام شنکیاری دھڑیال جبوڑی سچاں جبڑ دیولی منڈا گھچہ سمیت دیگر اضلاع کے سروے کئے جس کے بعد ہم نے سواتی قوم کے جملہ قبائل خیل کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے ایک غیر سیاسی اور فلاحی و رفاعی سواتی اقوام قبائل کی رابطہ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے.

جس کا مقصد اقوام سواتی قبائل کا اتحاد ہے. جس میں پوری قوم کو درپیش جملہ مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر نا ہے جس کیلئے رابطہ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے. اس کے لئے ایگزیکٹو باڈی اور جنرل باڈی تشکیل دیں گے. جس کے بعد سواتی بھائیوں کی مشاورت سے اگلاء لائحہ عمل طے کریں گے. انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کا مقصد اپنی قوم کو جگانا ہے.

ہمارا حق بنتا ہے کہ غریب مظلوم بیواؤں یتیموں کے ساتھ کھڑے ہوں ہماری نسلیں تباہ ہو رہی ہیں ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس وقت ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ہماری کسی سے کوئی تعصب یا دشمنی نہیں ہے ہم ان شاء اللہ جو تعلیم یافتہ نوجوان باھر جانا چاہتے ہیں تو ان کو باھر بھیجیں گے.

جو مزدوری کرنا چاہتے ہیں تو ان کو مزدوری دیں گے اور اگر کوئی نوکری کرنا چاہتے ہیں تو ان کو نوکری دلانے کے لئے کوشش کریں گئے انہوں نے کہا کہ جن کو ہم الیکشن میں منتخب کرتے ہیں کامیابی کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ہم ہر دکھ درد میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گئے ہم ایک اچھے کام کی ابتدا کر رہے ہیں اور ہم اپیل کرتے ہیں تمام سواتی برادری سے کہ آئیں ہمارا ساتھ دیں.

اس موقع پر ضلع بھر سے آئے سواتی قبائل کے نمائندوں نے رابطہ کمیٹی آرگنائزر اعظم خان سواتی آف لبڑکوٹ اور ان کے کمیٹی ممبران کو بہترین کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور حمائت کا اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں