ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہری پور کا تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں 12/13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس ۔متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں 12/13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم / ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی اور تفتیشی ٹیموں کو ہدایت دی کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم /ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کریں ۔
متاثرہ بچی کے خاندان سے ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی کہ ملزم /ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہری پور نے متعلقہ افسران پولیس کے نام پیغام میں کہا کہ فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہی کی جائے گی ۔