22

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مانسہرہ . بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ مذہبی جماعت کی طرف سے مانسہرہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کردیا،

دعوتوں اور تیاریوں کا سلسلہ عروج پر، ضلع بھر سے مذہبی جماعت کے کارکنان نے شرکت کا اعلان کردیا رجنل ناٸب امیر بابر بھٹی. مذہبی جماعت کے ریجنل ناٸب امیر بابر بھٹی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی امیر نے مرکزی شوریٰ اور قائدین کی باہمی مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے آج بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ پورے پاکستان کے شہروں، ضلعی و تحصیل پریس کلبز کے سامنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے.

اس حوالے سے آج بعد از نماز جمعہ مانسہرہ پریس کلب کے سامنے بھی بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا. جس میں ضلع بھر سے مذہبی جماعت کے کارکنان اور ہر مکتبہ فکر کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے. اس حوالے سے دعوتوں اور تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں