21

تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت

مانسہرہ . تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کے زمہ فرض عین کا درجہ رکھتا ہے, پنجاب حکومت نے متعصب سکہ بند جنونی قادیانی وقاص حسن نتھو کہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب لگا کر ڈیڑھ کروڑ مسمانوں کی دل ازاری کی ہے، آج جمعہ کے خطبات میں علماء کرام سے گستاخ ختم نبوت قادیانی کی تعیناتی کے خلاف آواز اٹھا نے کا پرزور مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس مانسہرہ کے ترجمان سید بلال شاہ اور دیگر کارکنان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سیٹ پر قادیانی کی تعیناتی قادیانیت نوازی کی انتہا ہے اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، آئین پاکستان میں قادیانیوں کی کلیدی عہدے پر تعیناتی پر پابندی ہے، انہوں نے کہا کہ قادیانی ہمیشہ اہم عہدوں کی آڑ میں قادیانیت کے مذموم اور ملک دشمن عزائم کی پشت پناہی کرتے ہیں

اور ہمیشہ اس ملک عزیز کو نقصان دینے کے در پر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کے زمہ فرض عین کا درجہ رکھتا ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قادیانی کو فی الفور اس کلیدی عہدے سے ہٹایا جائے اور ملک بھر کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ

آج جمعہ المبارک کے خطبات میں اور دیگر مذہبی سیاسی کنونشنز میں عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کی اہمیت کو سامنے رکھ کر عوام کو فتنہ قادیانیت کے کفریہ عقائد و نظریات اور غیر آئینی سرگرمیوں سے روشناس کرائیں اور نگران پنجاب حکومت کی قادیانیت نوازی پر مزمتی قراداد پیش کریں اور بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں