بٹگرام۔ ڈپٹی کمشنر صاحب بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام محمد سلیم خان صاحب نے بسلسلہ مردم شماری گاؤں جیسول ، شنگری ، ککڑ شنگ، بٹہ موڑی, شملائ اور مضافات کا دورہ کیا۔
بدوران چیکنگ ایریا جیسول، بٹہ موڑی اور شملائ کے شماریات کے سپروائزر اور شمار کنندہ گان کے کام کی نگرانی کی گئی اور ہدایت جاری کی کے شماریات کے عمل کو بمطابق قانون و ہدایت سر انجام دیا جائے اور کسی بھی مسلے کو بروقت حکام بالا کے علم میں لایا جائے ۔
بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام نے بی ایچ یو شملائ اور بٹہ موڑی کا بھی دورہ کیا، اسپتال میں دستیاب سہولیات اور صفائی وغیرہ چیک کی گئ اور اسٹاف کو ہدایت کی کے دستیاب وسائل سے مریضوں کو بروقت علاج کیا جائے ۔