31

سخت موسم اور دشوار گزار راستوں اور شدید برفباری اور بارشوں میں مردم شماری جاری

ضلع کولئ پالس کوہستان۔ پورے ملک کی طرح ضلع کولئ پالس کوہستان میں بھی ساتویں مردم شماری(پہلی ڈیجیٹل) کا دوسرا دن بھی سخت سیکیورٹی انتظامات میں جاری ہے۔

ضلع ہذا میں سخت موسم اور دشوار گزار راستوں اور شدید برفباری اور بارشوں کے باوجود بھی قومی فریضہ کو اولین ترجیح سمجھ کر کولئ پالس کوہستان پولیس کے جوان اور سپروائزر و اینومیٹرز نامساعد حالات میں بھی خانہ شماری و مردم شماری کی ڈیوٹی کو خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔

کولئ پالس کوہستان پولیس کے جوان مردم شماری ٹیم کو لیڈ کر کے لیے جا رہے ہیں جبکہ ضلع کولئ پالس کوہستان کی نصف یونین کونسلز میں شدید برف باری شروع ہے جبکہ کئ فٹ تک برف موجود ہے علاوہ ازیں باقی مانندہ علاقے میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلع ہذا کے 70 فیصد علاقے میں موبائل نیٹورک نہیں ہے۔

جسکے باعث ٹیموں کے ساتھ رابطے میں مزید مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ قائم شدہ کنٹرول رومز میں پولیس اور پاک آرمی کے دستے سٹینڈ بائی پر ہیں جو کسی بھی نا خوش گوار واقع سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں