27

شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک اور جان لیواء فعل

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس تھانہ کینٹ کی کاروائی ۔

بانڈہ پھگواڑیاں میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک اور جان لیواء فعل میں ملوث دلہے کا بھائی ضیا ءالحق ولد صابر دین کو اسلحہ تیس بور معہ کارتوس گرفتار کر لیا گیا ۔

ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں ناجائز اسلحہ رکھنے ، ہوائی فائرنگ اور ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر زیر دفعات 3/4فائرنگ ایکٹ ، 15AA کے پی کے ، 188 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں