27

ضلع بھر میں ہونے والے واقعات اور ملزمان کی گرفتاری پر خراج تحسین

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی ۔یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران و ممبران نے ہری پور تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ضلع بھر میں ہونے والے واقعات اور ملزمان کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیا کی مثبت نشاہدہی سے جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ضلع میں امن و امان کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ہیں ۔عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کالے شیشوں ،کمسن ڈرائیورز ،فلیشر لائٹس کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں