25

لینڈ سلائیڈنگ کہ زد میں آکر پتھر لگنے سے ایک زخمی

لوئر کوہستان ۔ تھانہ دوبیر کے حدود گلوز بانڈہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کہ زد میں آکر پتھر لگنے سے مسمی امجد علی ولد محمد سلام سکنہ فیصل آباد شدید زخمی ہوا جسکو تھانہ دوبیر پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے شفاء میڈیکل کمپلیکس دوبیر منتقل کیاجو بعد ابتدائی طبی امداد مضروب کو بذریعہ ریسکیو 1122وین کے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد برائے علاج معالجہ ریفر کیا۔

ڈی پی او لوئر کوہستان محمد اشتیاق نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور انچارچ چوکیات کو ہدایات جاری کی ہے کہ شاہراہِ قراقرم پر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹ حضرات کو آگاہی فراہم کریں کہ شاہراہِ قراقرم پر خاص کر بارش کے دنوں میں اور رات کے اوقات میں انتہائی محتاط ڈرائیونگ کریں ۔خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کو بحفاظت منزل مقصود تک پہنچائیں ۔لوئر کوہستان پولیس عوام کی خدمت میں پیش پیش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں