مانسہرہ ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن بلال شاہد راؤ نے کہا ھے کہ مانسہرہ قبرستان اراضی کی خریداری پر اتفاق رائے کے بعد کام شر وع ہو گا نیو بکریال سٹی کے حوالے سے تین آپشنز پر فیصلے کے لیئے سپریم کورٹ کو کنونس کرنا ہو گا مانسہرہ میں ڈیجٹل مردم شماری کے لیے ٹیموں نے کام شروع کر دیا ۔
مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو پولیس اور فوج کی مدد حاصل ھے داتہ شنکیاری تک کے کے ایچ پر کام ہر صورت جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر مانسہرہ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رھے تھے اس مو قع پر صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری پریس کلب نے دپٹی کمشنر کو پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل پر بریف کیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی او ڈیجیٹل مردم شماری پر اراکین پریس کلب کو تفصیلی بریف کیا مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا کہ مانسہرہ واٹر سپلائی سکیم قبرستان اراضی اور نیو بالاکوٹ سٹی سمیت مانسہرہ کے تمام ایشوز پر ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن حکومت کی ہدایت کے مطابق کام کرے گی ۔
مانسہرہ میں مختلف اشیا کے نرخوں کے تعین کے لیے پرائیس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا مانسہرہ میں دو نمبر غیر معیاری گھی سمیت کوئی بھی غیر معیاری چیز فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئی کی جائے گی جس کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدا یت جاری کر دی ھے۔