30

4 افراد کو قتل کرنے اور جلانے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آباد پولیس کی بڑی کاروائی ، تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں 4 افراد کو قتل کرنے اور جلانے والا ملزم گرفتار ، ملزم کے قبضے سے مقتولین کے گھر سے چرایا جانے والا 05 تولے سونا اور دو لاکھ پچھہتر ہزار روپیہ بھی برآمد ۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائیندگان کو تفصیلات سے آگاہ کیا .تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 فروری 2023 کو شام کے وقت تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں خالد محمود ولد زرداد کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگنے سے خالد محمود کی بیوی ثمینہ، ایک 20 سالہ بیٹی منیبہ اور دو بیٹے 22 سالہ معین، 15 سالہ معز جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

وقوعہ کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے ایس ڈی پی او میرپور، ڈی ایس پی انوسٹگیشن، دیگر شعبہ جات کے افسران، ایس ایچ او نواں شہر اور انوسٹگیشن سٹاف کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے واقعہ کی نسبت اصل حقائق و محرکات جاننے، انہیں سامنے لانے اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جدید سائنسی بنیادوں، روائتی و غیر روائتی طریقہ کار سمیت پیشہ ورانہ انداز میں آگ لگنے اور چار قیمتی جانوں کے ضیاع کے حقائق تک پہنچے کے لیے انکوائری کے عمل کو آگے بڑھایا ۔

اورمتعدد مشتبہ گان کو انٹاروگیٹ کیا اور ناقابل فراموش اور دلخراش واقعے کے اصل ملزم جواد عرف جیدی ولد مشتاق سکنہ گلی بنیاں کو گرفتار کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر مقتولین کا گلہ گھونٹ کر پہلے قتل کیا اور پھر شواعد مٹانے کے لیے آگ لگائی،

جس پر تھانہ نواں شہر میں ملزم کے خلاف زیردفعات 302/380/436/209/427 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ملزم کے قبضے سے 05 تولے سونے اور دولاکھ 75 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں