اایبٹ آباد ۔ یبٹ آبادپولیس نے بھائی کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والاملزم اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)ایبٹ آبادعمرطفیل کی ہدایت پرتھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بانڈہ پھگواڑیاں میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک اور جان لیوا فعل میں ملوث دولہا کے بھائی ضیا الحق ولد صابر دین کو اسلحہ تیس بور معہ کارتوس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں ناجائز اسلحہ رکھنے ، ہوائی فائرنگ اور ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر زیر دفعات 3/4فائرنگ ایکٹ ، 15AA کے پی کے ، 188 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔