22

بسیاں پاکستان تحریک انصاف کی ورکرز میٹنگ

مانسہرہ ۔ بسیاں پاکستان تحریک انصاف کی ورکرز میٹنگ سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ پر ورکرز کو نظرانداز کرکے جنبہ کے لوگوں کو فوقیت دینے کا الزام ائندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے کی مخالفت کردی نئے ازاد امیدوار لانے کا بھی اعلان کردیا ۔

بسیاں میں تحریک انصاف بالاکوٹ تحصیل کے ورکرز اور کارکنوں نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا جس میں محمد زبیر افتخار خان عاقب شاہ گڑھی حبیب اللہ،ساجد شاہ خیر آباد،حماد خان مظہر خان جاگیر بلال قدوس خان کمال بن کاغان ،طارق خان سخاوت علی(صدر انصاف یوتھ ونگ شوھال معزاللہ) طیب خان خضر خان سردار مبشر شوھال معزاللہ،اشھر سلیم خان بالاکوٹ ،وقاص خان بٹہ کنڈی،حسن خان کوٹ بھلہ،ذوالقرنین خان پوڑ سمیت سینکڑوں ورکرز کی شرکت۔

سابقہ ایم پی اے کو ٹکٹ دینے کی شدید مخالفت کی گی اور کہا کہ اگر ٹکٹ دیا تو ہم بغاوت کریں گے اور آزاد امیدوار لانے پر غور کریں گے جن میں بشارت گجر،مشتاق خان،شاھد ہمایون خان،مادی خان ،ڈاکٹر واجد اور حیدر علی خان کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں