مانسہرہ۔ سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا جناب عابد وزیر اور لائق ڈائریکٹر فوڈ جناب یاسر حسن کی ہدایت پر ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن جناب شہباز طارق اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ مس عظمیٰ شاہ کی زیر نگرانی آج اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ مسٹر اسرار احمد خان نے سبسڈی والے آٹے کے نامزد ڈیلرز کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے فلور ملز کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے سرکاری سبسڈی والی گندم کا ریکارڈ چیک کیا اور سرکاری رعایتی آٹے کے معیار اور وزن کو بھی چیک کیا۔
فلور ملز انتظامیہ کو ضروری ہدایات دی گئیں۔
