20

سردار محمد یوسف کیخلاف ے بنیاد پروپیگنڈہ

مانسہرہ ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کے انتہائی قریبی و معتبر ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد پروپیگنڈہ سے تعبیر کرتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران ایک نئی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھ کر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

انہی ذرائع نے کہا ایسا نہ کوئی اجلاس ہوا ہے نہ سیاسی پارٹی بنانے کی بات ہوئی ہے پاکستان مسلم لیگ ن ایک ملک گیر مقبول ترین پارٹی ہے۔

جس نے ہزارہ کے عوام سے ہمیشہ لازوال تعلق رکھا جبکہ اہلیان ہزارہ نے بھی مسلم لیگ ن سے اپنی وفاؤں کو نبھایا ہے ہزارہ سے ہمیشہ ملکی خدمات کے لئیے شخصیات کو چنا گیا سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد اب بھی مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر کی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ن اس کی تکمیل کرے گی وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنانے کا اعزاز قائد عوام میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو حاصل ہے۔

ہزارہ موٹر وے؛شاہراہ کاغان مسلم لیگ ن کے ہزارہ کے عوام کے لئیے تحفہ ہیں بڑے بڑے میگا پراجیکٹس ؛سی پیک منصوبہ بھی قائد میاں محمد نواز شریف کا ہزارہ سے دلی زشتے کا غماز ہے مسلم لیگ ن کے نوجوان راہنما سردار لیاقت کسانہ نے بھی کسی نئی پارٹی بنانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہزارہ کے عوام کی دلوں کی دھڑکن ہے۔

یہاں کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ آئیندہ جب بھی الیکشن ہوئے تو ہزارہ سے مسلم لیگ ن بھاری و واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں