لوئر کوہستان ۔ لوئر کوہستان پٹن بمقام تورکمر موٹرکار حادثے کاشکار۔موٹرکارنمبر BPU-024 گلگت سے راولپنڈی جاتے ہوئے پٹن تورکمر کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری موٹرکار میں سوار 4افراد میں زوبیرولد عبدالمالک جان بحق جبکہ جاوید، ظہور الہی اور ابوبکر زخمی ہوئے۔
ایس ڈی پی او سرکل محمدسجاد تنولی ہمراہ ایس ایچ او تھانہ پٹن و دیگر نفری پولیس، ریسکیو1122اور مقامی رضاکاروں کے موقعے پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کیا ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیا۔