23

موجودہ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے

مانسہرہ. موجودہ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے، اگر مہنگائی پر کنٹرول نہیں کر سکتے تو حکومتی ارکان مستعفی ہوجائیں،مذہبی جماعت قائدین کا مہنگائی مخالف احتجاج سے خطاب. مذہبی جماعت کی کال پر مانسہرہ پریس کلب کے باہر ظالمانہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ھوئےنائب ناظم اعلی ھزارہ ڈویژن بابر بھٹی، ضلعی نائب امیر زاکر ھزاروی، ھزارہ زون امیر طالع محمد خان و دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا حکومت نے تاریخی منہگائی کرکے غریب عوام سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ھے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت آئے روز کھانے پینے کی اشیاء خودونوش و دیگر اشیاء کی قیمیتوں میں اضافہ کررھی ھے وہ واپس کرکے ظالمانہ مہنگائی پر کنٹرول کرتے ھوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے، مقررین نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرسکتی تو پھر اپنا بوریا بسترا گول کرے، مقررین نے کہا کہ غریب عوام کا معاشی قتل عام بند کیا جائے دوران احتجاج تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں